امریکی صدر جو بائیڈن نے20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن اور دیگر رہنماؤں نے اس ماہ کے شروع میں سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈا کے اس الزام کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا کہ نئی دہلی سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔
اخبار نے رپورٹ کیا کہ فائیو آئیز کے کئی ممبران جو کہ ایک انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک ہے جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کو براہ راست مودی کے ساتھ اٹھایا۔